اسلام آباد: وفاقی وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن نے عوام الناس سے کہا ہے کہ فکر یا پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کل پورے ملک میں پی ایس او، شیل اور ٹوٹل سمیت دیگر کمپنیوں کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔
آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کا معاملہ آئیندہ 10 روز میں حل کرلیں گے۔