29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی تنظیمی عہدیداروں سےملاقات کی اندرونی کہانی خبربین ڈاٹ کام کو مل گئ ہے
اطلاعات کے مطلبق وزیراعظم عمران خان نے دورہ کراچی کے موقع پر اپنے ارکان اسمبلی کو ” گھبرانا نہیں ہے” کا ویژن دیدیا ہے انہوں نے پی ٹی آئی ارکان کو یہ خوشخبری بھی دی کہ سندھ میں آئندہ حکومت ہماری ہوگی
آپ نے بس حوصلہ نہیں ہارنا ہےحالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں وزیراعظم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے کارکنان سےسندھ میں ناروا سلوک ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دینگےجو ہمارے نظریے سےقریب ہوں ۔ہم نظریاتی کارکنان کو آگے لائیں گے عمران خان نے کہا کہ کارکنان تیاریاں کریں سندھ میں اگلا الیکشن ہمیں ہر صورت جیتنا ہے۔

Share            News         Social       Media