مدینہ منورہ :وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب پہنچنے پر مسجد النبوی میں روضہ رسول ﷺپر حاضری دی اور نوافل ادا کیے ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سنیچر کی شام سعودی ولی وعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔
مدینہ پہنچنے پر مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔بوزیرخارجہ، وزیر توانائی اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی وفد میں شامل ہیں۔
مدینہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم جب جہاز سے باہر آئے تو وہ جوتوں کے بغیر ننگے پیر تھے۔
وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں۔