29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے، منصوبے پر ڈھائی سو ارب روپے لاگت آئے گی۔افتتاحی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔گزشتہ ہفتے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی میں ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔کے سی آر ٹریک کی لمبائی تینتالیس کلومیٹر ہو گی اور33 اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبہ اٹھارہ سے چوبیس ماہ میں مکمل ہو گا۔سرکلر ریلوے دو ٹریکس پر چلے گی، ایک ٹریک سٹی اسٹیشن سے شہرکاچکرلگا کر کینٹ اسٹیشن، دوسرا سٹی اسٹیشن سے دھابیجی جائے گا۔سرکلر ٹرین سٹی اسٹیشن سے چلے گی اور سائٹ، گلشن اقبال، گلستان جوہر سے ہوتی ہوئی واپس سٹی اسٹیشن پہنچے گی،راستے میں ٹرین کے تیس اسٹاپ ہوں گے۔ٹریک کی لمبائی تینتالیس کلو میٹر ہوگی۔ بائیس کلو میٹر ٹریک ایلی ویٹیڈ پر بنے گا۔ ٹرین کے راستے میں کئی انڈر پاسز بھی بنائے جائیں گے۔کراچی سرکلر ریلوے کے نئے ٹریک پر کوئی پھاٹک نہیں ہوگا، بائیس کراسنگ پوائنٹس کی تعمیر پر بیس ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی،ہر چھ منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی، ہر ٹرین میں چار کوچز ہوں گی۔ جن میں 800 سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے اوریومیہ تین سے پانچ لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے الیکٹرک ٹرین زیادہ سے زیادہ ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے گی۔جدید کے سی آر کو لائٹ ریل سٹینڈرڈ گیج رولنگ اسٹاک کی بنیاد پرتشکیل دیا گیا ہےاور کے سی آر لوپ سیکشن سے لیول کراسنگ کے خاتمے کے لیے ٹریک کی ساخت کے تجویز کردہ ڈھانچے میں زیر مین ایک کلو میٹر،لمبائی، 04ایلیویٹڈ ٹریکس 12.5 کلو میٹر، ایک روڈ انٹرچینج اور دو کلوروٹس شامل ہیں۔ ایف ڈبلیو او کو انڈر پاس کی تعمیر کا کام معاہدے کی تقریبات کی تاریخ سے 6 ماہ کے اندر اندر مکمل کرناہوگا۔

Share            News         Social       Media