اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کی ملاقات۔
ملاقات میں اثاثہ جات مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے قیمتی قومی اثاثوں کے پیداواری استعمال کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے پاکستان کے قیمتی تاریخی اور ثقافتی اثاثوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی پر توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔مزید برآں ، وزیر اعظم نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI) کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی تاکہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعظم کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ملک میں عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔