کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین سندھ ریوینیو بورڈ خالد محمود نے الوداعی ملاقات کی۔
انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو 21-2020 کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ 5 سالوں کی ایس آر بی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خالد محمود کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ خالد محمود کی سربراہی میں ایس آر بی نے ملک کے دیگر ٹیکس کے اداروں کے مقابلے میں بہترین کلیکشن کی ہے۔