ملیر میں بہیمانہ تشدد سے قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے آچرساالار گوٹھ پہنچ گئے وزیراعلی مرادعلی شاہ نے مقتول ناظم جوکھیو کے اہلخانہ کو یقین دلایاکہ ہر صورت انصاف ہوگا اور اور ان کی دادرسی کی جائےگی وزیراعلی مرادعلی شاہ نے مقتول نوجوان ناظم جوکھیو کے بھائی اور دیگر افراد سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اس موقع پر صوبائی وزراء امتیاز شیخ سعید غنی ساجد جوکھیو رکن سندھ اسمبلی ریاض شیرازی بھی موجود تھے۔