29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قطر ، ایران اور قازقستان کے سفارت کاروں کے ساتھ اپنی الگ الگ ملاقاتوں میں پڑوسی ممالک کے درمیان قریبی روابط اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ امن ، سکون ، تجارت بالخصوص خطے میں تجارت اورافغانستان کی جاری صورتحال میں فروغ دیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمن الثانی سے ملاقات میں کہا کہ قطر کی ایک کمپنی تھر میں واٹر سپلائی اسکیم پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ مزید قطر کی کمپنیاں یہاں آئیں اور صوبائی حکومت کے ساتھ یا پی پی پی موڈ پر کام کریں اور مزید کہا کہ سندھ کے پاس شہر میں ڈی سیلینیشن پلانٹس ، سڑکوں ، توانائی اور دیگر مختلف شعبوں میں وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کے حالات سے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سفیر کے ہمراہ قطر کے قونصل جنرل مشال محمد اے اے الانصاری بھی تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے قازقستان کے سفیر مسٹر یرجان کستافین کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ 70 فیصد قدرتی گیس پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی اپنی کمپنی ہے جو گیس کے منصوبوں میں بھی حصہ لیتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ قازقستان کی ریاستی اور نجی فرمز کے ساتھ سرمایہ کاری کے ذریعے یا گیس سے متعلقہ منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ پر کام کیا جائے۔ سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ اپنے ملک کے سرمایہ کاروں اور ماہرین کو سندھ میں مختلف طریقوں سے سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔قازقستان کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے قازقستان کیلئے براہ راست پرواز شروع کر رہا ہے تاکہ سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو دونوں ممالک کے درمیان آسانی سے سفر کرنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور قازقستان کے سفیر نے کراچی اور قازقستان کے شہر کو ”سسٹر سٹی“ قرار دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کا تبادلہ کرکے عوام سے لوگوں کے رابطے قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ ذاتی تعلقات سمیت تجارتی اور ثقافتی تعلقات بھی مضبوط ہوں۔دریں اثناءایران -پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین احمد امیر عبادی فرحانی کی سربراہی میں ایران کے آٹھ رکنی وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ گروپ نے سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع ، علاقائی صورتحال اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے 2019 میں مشہد کا دورہ کیا اور اسے دنیا کے صاف ستھرے شہروں میں سے ایک پایا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوگا اگر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں کام کرنے والی ایرانی فرمز آئیں اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے شروع کریں۔ اس موقع پر ایرانی وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے سندھ کے محکمہ سرمایہ کاری کے ساتھ مذاکرات شروع کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ماضی میں فارسی سندھ کی سرکاری زبان رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ سندھ میں فارسی کو فروغ دینے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کیا جائے۔ انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و امان کو فروغ دینے پر ا?مادگی ظاہر کی۔

Share            News         Social       Media