کراچی : وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لئےعملی اقدامات شروع کردئیے ،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے عارضی مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا۔جمعرات کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دورے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماوں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، کنور نوید جمیل، وفاقی وزیر امین الحق، سینیٹر فیصل سبزواری سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر اراکین و اراکین اسمبلی موجودتھے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے عارضی مرکز کے دورے کے دوران وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی ۔