29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری سندھ وقار مہدی اور ویر جی کولہی نے ٹنڈوالہ یار میں ایک کھلی کچہری میں شرکت کی اور عوامی مسائل معلوم کئے۔کھلی کچہری ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈو الہ یار میں منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ایس ایس پی سمیت دیگر افسران کی شرکت کے ساتھ ساتھ اجتماع میں
ٹنڈوالہ یار پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری، دوست علی جیسر، مولا بخش تھیبو، آفتاب خانزادہ, محمد صالح، غلام قادر، رمضان، جاوید جمانی سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔کھلی کچہری میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عوام نے اپنے مسائل کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے۔اس موقع پر وقار مہدی نے کہا کہ
لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں ترجیحی بنیاد پر حل بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے کھلی کچہریاں منعقد کی گئی ہے۔ افسران صرف زبانی اور کاغذی کاموں تک محدود ہوگئے ہیں اور عوامی کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں جو افسوس ناک بات ہے ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ کھلی کچہری میں ملنے والی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔ جو افسران کام نہیں کرسکتے ان کی خدمات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کی رپورٹ 14 دن بعد واپس اسی جگہ سے لی جائے گی اور کام نہ کرنے والے افسران گھر بھیج دیا جائے گا۔ وقار مہدی کا کہنا تھا کہ عوام کے جائز مسائل کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینگے۔

Share            News         Social       Media