ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے پرائیوٹ سکریٹری وقار علی میمن نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 30 اکتوبر کو گیارہ بجے دن ان کے مرشد کے آستانے واقع درگاہ عالیہ حضرت صوفی فقیر اعجاز علی قادری نزد سرکٹ ہاوس مکلی ٹھٹھہ میں میلاد شریف کی ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوگی جس میں ملک کے ممتاز علمائے کرام اور نعت خواں بارگاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔