29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

شاہ فیصل کالونی میں ٹی بی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے طلباء و طالبات کو فری آئی ٹی کورسز کروانے کا سلسلہ جاری ہی24 فروری بروز جمعرات فری کلاس کا پانچواں سلسلہ کا اختتام کیا گیا جس میں 40 سے زیادہ طلباء اور طالبات نے کمپیوٹر ڈیجیٹل لٹریسی کورس مکمل کیا اس موقع پر ٹی بی سی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن مسز شاہانہ اور جرنل سیکٹری سلمان عباسی سر یحییٰ نوشین کنول اور سر عتیق اعوان نے اس آئی ٹی کورس کو منعقد کیا تھا اور نئے اسٹوڈنٹس کو سسکو ڈیجیٹل لٹریسی کورس کی آگاہی دے گی۔
اس موقع پر جنرل سیکریٹری ٹی بی سی فونڈیشن سلمان عباسی کا کہنا تھا کہ اس کورس سے اسٹوڈنٹ کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معلومات دی گی جس کے ذریعے وہ اپنے ایٹی کیریئر کو مضبوط بنا سکتے ہیں اس آئی ٹی سرٹیفکیٹ ڈسٹریبیوشن میں مہمان خصوصی محترمہ یسرا انصاری جو چیئرپرسن ہیں RSDF نے بچوں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے اس موقع پر محترمہ یسرا انصاری نے اسٹوڈنٹس کو موٹیویٹ کیا اور وومن امپاورمنٹ کے بارے میں خواتین کو آگاہی فراہم کی ، آئی ٹی سرٹیفیکیشن ڈسٹریبیوشن کے موقع پر محترم مہمان جناب اشفاق میمن صاحب نے بھی شرکت کی جو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہیں انہوں نے اسٹوڈنٹس کو کمپیوٹر کی تعلیم کی تربیت دی اور بچوں کو ڈیجیٹل لٹریسی کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ، اس کے علاوہ مہمان خصوصی جناب ملک سکندر اعوان رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے بچوں کو مائیکرو سافٹ آفس کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ، اس موقع پر عمل فاؤنڈیشن کے سینئر ممبر جناب محمد عقیل صاحب نے شرکت کی اور بچوں کو ان کے کورس کو مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ اس آئی ٹی کورس کے اختتامی تقریب میں سر عمر جو مہران پبلک اسکول کے پرنسپل ہیں بچوں کی بہت حوصلہ افزائی کی اور ان کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئیے۔طلباء اور طالبات میں نئی سرگرمیاں اور خاص طور پر آئی ٹی کی فیلڈ میں مہارت اور دسترس حاصل کرنا ان کے بہتر مستقبل کے لئے ضروری ہے۔ اگر اس طرح کے مواقع حاصل ہوں تو تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوشاں طلبہ و طالبات آئی ٹی کی وسیع فیلڈ میں مہارت اور دسترس حاصل کر کے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

اشفاق میمن سینئر لیڈر پی پی پی
محترمہ یسرا انصاری وائس چئیرمین آر ایس ڈی ایف فاؤنڈیشن
ملک سکندر اعوان پی پی پی ساؤتھ
سر محمد عمر

Share            News         Social       Media