29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمیچ میں بھارت کو باآسانی شکست دیکر تاریخ رقم کردی پاکستانی بلےبازوں نے151رنز کاہدف باآسانی حاصل کیا پاکستان نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں بھارت کےخلاف فتح حاصل کی اور پہلی مرتبہ بغیر وکٹ گنوائے ہدف پورا کیا پاکستان کےپیسرز شاہین آفریدی نےتین وکٹیں لیں جبکہ حسن علی شاداب خان نےبھی بھارتی بلےبازوں کو پویلین کی راہ دکھائی قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم اورمحمد رضوان نےبالترتیب 68اور 79رنز بنائے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےاہم ترین اور اعصاب شکن معرکے کےآغاز پر ہی پاکستان کو پہلی کامیابی ملی جب پاکستان نےٹاس جیتا پاکستان نے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پہلے ہی اوور میں پاکستان نےبھارتی کھلاڑی کی وکٹ حاصل کی بھارت کےابتدائی تین کھلاڑی چھ اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے ویرات کولہی کو شاہین آفریدی نےصفر پر آوٹ کیا بھارت کےایک سو اکیاون رنز کےجواب میں پاکستان کےاوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہدف17اعشاریہ پانچ اوورز میں حاصل کرلیا۔

Share            News         Social       Media