29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

پشاور : پشاوری چپل پشتونوں میں کافی مشہور رہی ہے۔ پرانے وقتوں میں یہ زیادہ تر خوانین اور دیگر صاحب حیثیت لوگوں میں عام تھی۔

پشاوری چپل ایک قسم کی چپل ہے جو زیادہ تر پاکستان کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ یہ چپل شلوار قمیض اور واسکٹ کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے۔

شروع میں یہ چپل چمڑے کی مددسے صرف کالے اور براؤن رنگ میں تیارکی جاتی تھی، اب یہ کئی دوسرے رنگوں میں بھی تیار کی جاتی ہے، لوگ چپل سازوں سے اپنے پسندیدہ رنگ کی پشاوری چپل بنواتے ہیں۔

مختلف مذہبی تہواروں اور تقریبات میں بھی پشاوری چپل پہنی جاتی ہے۔ ہر تہوار اور تقریب میں اسے کافی مقبول سمجھا جاتا ہے ان ڈیزائنز میں ڈبل تلوے والی پشاوری چپل تیار کی جاتی ہے مختلف تہواروں کے موقع پر نئے پشاوری چپل پہنا روایت کا حصہ رہتا ہے تاہم عیدین میں اسی خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ پشاوری چپل پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی تیزی سے مقبول ہوچکی ہے خاص کر نوجوانوں میں اسے جینز کے ساتھ پہننے کا رجحان بن گیا ہے۔

Share            News         Social       Media