لاہور:پنجاب میں حالیہ احتجاج کے باعث ریلوے کا درہم برہم ہونے والا شیڈول اب تک بحال نہ ہو سکا،اتوار کو بھی متعدد ٹرینوں کا آپریشن معطل ہے جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے مسافر سخت پریشان ہیں۔
امن و امان کی مخدوش حالات کے باعث ریلوے انتظامیہ نے کئی ٹرینوں کا آپریشن آج بھی معطل کر دیا،جس کےباعث مسافروں کوسخت مشکلات کاسامنا ہے۔
ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرسے لوگ اپنی فیملیز اور بچوں کے ساتھ ریلوے اسٹیشنز پرمحصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
ریلوے انتظامیہ نے جعفر ایکسپریس، تیزگام، گرین لائن،خیبر میل اور پاکستان ایکسپریس سمت 8 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا جبکہ پشاور،راولپنڈی سے لاہور آنے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ فراہم کیا گیا ہے۔