کراچی:پاکستان کے پچھترویں یوم آزادی کے موقع پر معروف سماجی شخصیت اور ٹی وی اینکر پرسن سید محمد عمادالدین نظامی نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پچھتر سال گزرنے کے بعد بھی ملک کی حالت زار دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔ معیشت، سیاست، ثقافت، تعلیم و صحت اور روزگار سمیت ہر میدان میں عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ ملک میں خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے آزمائے ہوئے لوگوں سے بار بار دھوکا کھانے سے بہت بہتر ہے کہ نئے لوگوں کو موقع دیا جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل ہماری پڑھی لکھی اور ہنرمند نوجوان نسل ہے۔ ان پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ملکی دفاع اور پائیدار امن کے لئے افواج پاکستان اور تمام سیکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں بھی اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے قابل ذکر اقدامات کریں۔