29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

درگاہ شریف پیر جو گوٹھ : آقائے دو جہاں خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کےولادت باسعادت کےموقع پر حرجماعت کےتحت ملک بھر میں خصوصی محافل کا انعقاد کیاجائےگاحروں کےروحانی پیشوا پیرپگارا صبغت اللہ راشدی نے دنیا بھر میں مقیم حر جماعت کےمریدوں کوجشن عیدمیلاد النبی کےحوالےسےخصوصی ہدایات ارسال کی ہیں اپنے ایک بیان میں پیرپگارا نےکہا کہ حر جماعت کےلوگ قریہ قریہ بستی بستی محافل کا انعقاد کریں اورخاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کےپہلووں کو اجاگر کریں پیرپگارا کا کہناتھا کہ ربیع الاول خوشیوں کا مہینہ ہے ہم اپنےپیارے پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت باسعادت پورے مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت کےساتھ منائیں گےہر مکتبہ فکر کا فردمحافل سیرت النبی میں شریک ہو -پیرپگارا نےحر مریدوں کو ہدایت کی کہ جشن ولادت کےجشن کی محافل میں ادب و احترام اور ملکی قوانین کا خیال رکھاجائےاور اسلامی ممالک اور پاکستان کے لئےخصوصی دعائیں کریں پیرپگارا نے ہدایت کی کہ حرجماعت,جماعت سکندری اور جماعت اہلسنت کےافراد پرنور محافل میلاد میں شریک ہوں -پیرپگارا نےکہاکہ حضرت پیران پیر دستگیر رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت پیر محمد راشد شاہ روضہ دھنی کی سلسلہ قادریہ کی تبلیغ کا مقصد ہی یہ تھا کہ ذکر الہی اور سنت نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین کو قائم کریں۔

Share            News         Social       Media