29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،عالمی مارکیٹ میں قیمت 83ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

کراچی :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی جانب سے سمری آج وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔
عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتیں 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں جس کے باعث ذرائع کا کہنا ہے مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک اضافے کی تجویز دیئے جانے کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان کل ہوگا۔ دریں اثنا ء معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے مبینہ طور پر بجلی کے نرخ میں 1.39 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Share            News         Social       Media