01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور عالمی سطح پر تیل قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث یکم نومبر سے پیٹرول مزید منہگا ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک اضافے کا تخمینہ ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔

اگلے 5 دن امپورٹ ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ حتمی قیمت کا تعین کریگا۔

خیال رہے کہ حکومت ہر 15 دن میں پیٹرول کی قیمت کا تعین کرتی ہے۔ 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔

Share            News         Social       Media