کراچی :پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کے کمیشن کا مسئلہ حل نہ ہوا تو مجبوراً ملک بھر میں پیٹرول کی فروخت بند کردی جائے گی ۔ منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدھ کو وفاقی وزیر حماداظہر سے ملاقات ہے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو مجبوراً ہڑتال کرنا پڑے گی۔سمیع خان نے کہا کہ حکومت نے تین سال سے پریشان کیا ہوا ہے۔1995ءمیں ہم سے 5فیصد کمیشن کا وعدہ کیا جو بڑھنے کی بجائے کم ہوتا رہا۔اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 2فیصدکمیشن ہے۔عبدالسمیع خان نے کہا کہ فیڈریشن چیمبر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ملک بھرمیں مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد پیٹرول پمپس ہیں اورپورے ملک کے پیٹرول پمپس مالکان ہمارے ساتھ ہیں۔