29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس جاری۔۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و معاون خصوصی وزیر اعلٰی سندھ وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، نجمی عالم، آصف خان، چوہدری شکیل، تمام اضلاع کے ضلعی صدور، پی ایس ایف، پیپلز یوتھ کے صدور سمیت دیگر عہدیدار بھی شریک ہیں۔

اجلاس کے آغاز میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو سمیت تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں وفاق کی جانب سے صوبہ سندھ کو پانی کی فراہمی میں کی جانے والی ناانصافیوں، مہنگائی، بیروزگاری، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن 3 اکتوبر بروز اتوار کو پیپلز سیکرٹریٹ تا پارکنگ پلازہ تک احتجاجی ریلی دوپہر 2 بجے نکالی جائے گی۔

اجلاس میں 18 اکتوبر سانحہ کارساز پر شہداء کارساز کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں کو اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں پارٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے سمیت دیگر کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی۔ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے بلدیاتی و جنرل انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے بھرپور کامیابی حاصل کرے۔

Share            News         Social       Media