29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان خاموش مفاہمت دونوں جماعتوں نےسینیٹ الیکشن میں ووٹ چوری ہونے اور وفاداریاں تبدیل کرانے اور سینیٹ الیکشن میں مراعات کی پیشکش کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے گریزاں ہیں پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں اعلانیہ بغارت کرنے والے اپنے دو ارکان سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کو نااہل کرانے کے لئے کسی متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی ہے پی ٹی آئی کے دونوں منحرف ارکان سندھ اسمبلی اعلانیہ پیپلزپارٹی کی حمایت کرتے اور ان کی قیادت سے ملاقاتیں کررہے ہیں جبکہ اسمبلی اجلاس میں بھی حکومتی بینچز پر بیٹھتے ہیں مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان سندھ اسمبلی شہریار شر اور اسلم ابڑو نے الیکشن سے چند روز قبل اپنی پارٹی سے بغاوت کا اعلان کیا اور سینیٹ الیکشن کے لئے پولنگ کے روز اعلانیہ کہا کہ انہوں نے ضمیر کی آواز پر پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدواروں کو ووٹ دیا ہے پی ٹی آی ارکان سندھ اسمبلی کی بغاوت سے پیپلزپارٹی سندھ سے سینیٹ کی اضافی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئی پاکستان تحریک انصاف نے ابتدا میں اعلان کیا کہ وہ دونوں منحرف ارکان سندھ اسمبلی شہریار شر اور اسلم ابڑو کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے اورالیکشن کمیشن سے دونوں ارکان کو نااہل کرائیں گےتاہم سات ماہ گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے دونوں منحرف ارکان کے خلاف نہ الیکشن کمیشن اور نہ کسی اور فورم پر تحریری درخواست دی گئی ہے اس حوالے سے خبربین نے معلومات حاصل کیں تو انکشاف ہوا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے درمیان خاموش مفاہمت ہے اور دونوں جماعتوں کی قیادت نے ایک دوسرے کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نشستوں کے بجائے پیپلزپارٹی کی نشستوں پر بیٹھتے ہیں اور پی ٹی آئی رسمی احتجاج کرکے خاموش ہوجاتی ہے خبربین کو دستیاب معلومات کے مطابق پیپلزپارٹی نے بھی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ مسترد ہونے کے معاملے پر خاموشی اختیار کی گئی ہے اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف لفظی گولہ باری سے زیادہ کچھ نہیں کررہے۔

Share            News         Social       Media