کراچی :ملکی سیاسی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ پہلی مرتبہ خواجہ سرا سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے سندھ کےخواجہ سراوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔ خواجہ سراوں کی لیڈر بندیارانا کہتی ہیں کہ بلاول بھٹو کی جدوجہد میں ساتھ ہیں اور انہیں وزیراعظم بنائیں گے۔ خواجہ سراوں کو سیاسی کارکن بنانےوالی پیپلزپارٹی ملک کی پہلی سیاسی جماعت بن گئی
پیپلزپارٹی سندھ کےصدر نثارکھوڑو اور صوبائی وزیر سعید غنی کےہمراہ نیوزکانفرنس میں بندیارانا نےاعلان کیاکہ اب ہمارا مشن بلاول بھٹو کو وزرات عظمی تک پہنچاناہے تبدیلی دیکھ لی رابطے سب نےکیے پیپلزپارٹی رہنماوں نےکہاکہ ملازمت میں کوٹہ سمیت تمام حقوق خواجہ سراوں کاحق ہے۔