پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کل 29اکتوبر بعد نمازِ جمعہ ملک بھر میں ہونے والے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں کراچی کے چھ اضلاع میں الگ الگ مظاہرے ہوں گے۔
کراچی کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ہونے والا مظاہرہ ریگل چوک پر ہوگا جس کی قیادت شیری رحمان اور وقار مہدی کریں گے
کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر میں ہونے والا مظاہرہ ملیر پریس کلب پر ہوگا جس کی قیادت سید قائم علی شاہ کریں گے
کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہونے والا مظاہرہ الآصف اسکوائر پر ہوگا جس کی قیادت سلیم مانڈوی والا کریں گے
کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ہونے والا مظاہرہ بنارس چوک پر ہوگا جس کی قیادت مرتضی وہاب کریں گے
کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والا مظاہرہ لیاقت آباد 10 نمبر پر ہوگا جس کی قیادت شہلا رضا کریں گی
کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی میں ہونے والا مظاہرہ سنگر چورنگی پر ہوگا جس کی قیادت تاج حیدر کریں گے