29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

سندھ حکومت نے انتہائی پیچیدہ برین ٹیومر کے علاج کے لئے جادوئی مشین متعارف کرادی جادوئی چھری سے خون بہےگا نہ درد ہوگا نہ سرجری کےلئے کئی روز تک اسپتال میں قیام کرنا ہوگا چند گھنٹے میں پیچیدہ ترین مرض کا علاج ہوگا وہ بھی مفت میں دنیا میں برین ٹیومر کا دستیاب جدید ترین اور مہنگا علاج اب عام آدمی کی دسترس میں آگیا بغیر سرجری اور خون بہائے علاج کرانے کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کی ضرورت ہے نہ ہزاروں ڈالرز خرچ کرنا ہونگےسندھ حکومت نے مفت علاج کا اعلان کردیاسندھ حکومت کے زیر انتظام ڈاو یونیورسٹی ااف ہیلتھ سائنسز میں ایک ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم خرچ کرکے گاما نائف ریڈیو سرجری سینٹر قائم کردیا ہے گاما نائف ریڈیو سرجری کی مشین دنیا میں برین ٹیومر کا مہنگا ترین اور جدید ترین علاج ہے جسمیں دماغ کے زخم کا علاج ریڈی ایشن تھراپی کے زریعے کیاجاتاہےگامانائف ریڈیو سرجری مشین پاکستان کے کسی سرکاری اسپتال میں تاحال دستیاب نہیں ہے سندھ حکومت نے اس جدید ترین طریقہ علاج کے لئے پہلے یہ مشین ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی میں نصب کرائی ہے سندھ حکومت کے اپنی نوعیت کے منفرد منصوبے کے زریعے سالانہ پانچ سو مریضوں کو انتہائی پیچیدہ امراض کا علاج دستیاب ہوگاگاما نائف سرجری میں نہ خون بہتاہے نہ درد ہوتا ہے اور نہ کئی کئی روز تک علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہے دنیا بھر میں گاما نائف سرجری کے چار سو یونٹس ہیں جن میں پاکستان کے سرکاری اسپتالوں میں صرف دو یونٹس ہیں اور دونوں سندھ یعنی گمبٹ اور کراچی میں ہیں سندھ کے علاوہ پاکستان کے کسی سرکاری اسپتال میں گاما نائف ریڈیو سرجری علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہے دنیا بھر میں گاما نائف سرجری کے زریعے بیس لاکھ افراد علاج کراچکے ہیں ڈاو یونیورسٹی اسپتال کراچی میں گاما نائف ریڈیوسرجری کا آزمائشی علاج ہوچکا ہے ماہرین طب کے مطابق کینسر،برین ٹیومر اور دیگر پیچیدہ امراض میں گاما نائف ریڈیو سرجری علاج کی کامیابی کی شرح 80فیصد سے زائد ہے دنیا بھر میں اس علاج پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں تاہم سندھ حکومت نے ڈاو یونیورسٹی اسپتال میں گاما نائف ریڈیو سرجری علاج مفت ہوگا اور مریض سے کسی قسم کا کوئی پیسہ نہیں لیاجائےگا

Share            News         Social       Media