کراچی :ملک میں مہنگائی کےخلاف پی ڈی ایم نے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور مہنگائی کےخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کراچی سے ہوگا۔22اکتوبر کو کراچی میں جے یو آئی کی میزبانی میں احتجاجی ریلی ہوگی جس کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن کرینگے۔