لاہور:پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف بھرپور طریقے سے میدان میں آنے کی تیاری کررہی ہے ،مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا ویڈیو لنک پر سربراہی اجلاس ہوا جس میں22 نومبر کو پی ڈی ایم کی اسٹرینگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیاہے ،ذرائع کے مطابق اسٹرئنگ کمیٹی لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔
پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے حکومت کیخلاف ایک دفعہ پھر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کیلئے پی ڈ ی ایم کی سٹرینگ کا اہم اجلاس 22 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے ۔