اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد نئی سیاسی مہم جوئی کی پھر تیاری کررہا ہے اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔
زرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شرکت کا امکان ہے۔اجلاس بلانے کے لئے مولانا فضل الرحمان نے اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کئے ہیں اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔