29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

پی ڈی ایم کے 16 اکتوبر کو فیصل آباد جلسے میں مریم نواز مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گی، مریم نواز ریلی کی صورت میں جاتی امرا لاہور سے فیصل آباد روانہ ہوں گی۔

لیگی ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے فیصل آباد جلسے میں شہباز شریف کی بجائے مریم نواز شرکت کریں گی۔

مریم نواز جاتی امرا سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے فیصل آباد جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

فیصل آباد کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، علامہ ساجد میر، محمود خان اچکزئی اور دیگر پی ڈی ایم رہنما خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے مخاطب ہوں گے۔

جلسے کی تیاریوں کی زمہ داری ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو سونپی گئی ہے۔ لیگی راہنماؤں کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

Share            News         Social       Media