ملک کے نامور لیجنڈ اداکار عمر شریف کو آہوں اور سسکیوں میں۔سپردخاک کردیا گیا،عمر شریف کی میت کوائیرپورٹ سے پہلے ایدھی سردخانےاورپھر گلشن اقبال میں واقع ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،علاقہ پولیس کی نفری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیاتھا،عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں ادا کی گئی جس میں گورنر سندھ،ایڈمنسٹریٹر مرتضی ویاب،صوبائی وزیر سعید غنی ،فلمسٹار حاوید شیخ سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی پولیس کے مطابق جنازے کی سکیورٹی کے لیے دو ڈی ایس پیز کی سربراہی میں 200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئےٹریفک پولیس کی جانب سے بھی روٹ پلان ترتیب دیا گیا،کلفٹن پارک کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے جب کہ پارک میں جنریٹر اوربڑے بڑے اسپیکربھی لگائے گئےجبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچنگ کے بعد نماز جنازہ کی ادائیگی کی گئی ،جسد خاکی کو عبداللّہ شاہ غازی مزارکے احاطے میں سپرد خاک کیاگیا