29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی( )سروے کے مطابق پاکستان چھاتی کے کینسر میں تمام ایشیائی ممالک میں سرفہرست ہے اس مہلک مرض کے نقصانات کے لیے ہم کراچی شہر میں مختلف مقامات پرآگاہی سیمینار منعقد کروا رہے ہیں جو خواتین کے لیے موثر ثابت ہوسکے گا ان خیالات کا اظہارایڈوانسڈ لیبارٹریز کے سی ای او فیصل قاسم نے لیبارٹری میں منعقدہ سیشن میں کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سالانہ تقریباً دو لاکھ خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہوجاتی ہیں اور 41000 مریض اس بیماری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کے لیے آگاہی مہم چلانا اور سیمینار منعقد کروانا بے حد ضروری ہے تاکہ چھاتی کے کینسر سے پیدا ہونے والے پیچیدہ مسائل کا سامنا خواتین آسانی سے کرسکیں21 یا اس سے کم عمر خواتین عام طور پر اس بیماری سے محفوظ رہتی ہیںجبکہ 40 سال سے زائد عمر کی خواتین میں اس بیماری کاخطرہ زیادہ لاحق رہتا ہے۔ ایڈوانسڈ لیبارٹریز کے ڈائریکٹر احسان رحمان نے کہا کہ کینسر کی مختلف اقسام ہیں لیکن خواتین میںچھاتی کا کینسر سب سے خطرناک ثابت ہوتا ہے جس کی بر وقت تشخیص ہوجائے تو علاج بھی ممکن ہے اس وقت امریکہ ترقی یافتہ اور صحت کے میدان میں سب سے طاقتور ہے وہ ملک بھی اس موذی مرض سے پریشان دکھائی دیتا ہے وہاںکی خواتین بھی بڑے پیمانے پر اس مرض کا شکار ہیں جہاں خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص تیزی سے ہورہی ہے اور اموات میں بھی اضافہ ہورہاہے جو خواتین کی صحت زندگی کے لیے بالکل درست نہیں۔ہم نے یہاں ریپڈ کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی متعارف کروایا ہے جو 15 منٹ میں کوروناوائرس کی تشخیص کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ ہمارے پاس اور بھی قسم کے ٹیسٹنگ کا انتظام موجود ہے تقریب کے اختتام پر سی ای او فیصل قاسم نے حاضرین سے اظہار تشکر کیا۔

Share            News         Social       Media