29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

لاہور: ملک بھر میں مسلسل کم ہونے والی امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالرز کی امداد موصول ہونے کے بعد ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو مل رہی تھی، ایک موقع پر مارکیٹ میں امریکی کرنسی 175 روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی تھی تاہم امداد ملنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران قیمت 170 روپے سے نیچے آ گئی تھی، تاہم گزشتہ دو کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمزید 50 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 170.01 پیسے سے بڑھ کر 170 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔

Share            News         Social       Media