کراچی :ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے اضافے کے ساتھ 174روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 174 روپے کا فروخت ہو رہا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔