اسلام آباد: محسن پاکسان ڈاکٹر قدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد ادا کردی گئی۔ جب کہ انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ایچ 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ پہلے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ ان کی تدفین فیصل مسجد میں ہوگی۔ ڈاکٹر قدیر کی وفات پر سوگ میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔