کراچی : مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر اور شاہ مردان شاہ پیر صاحب پگارا کے نواسے پیر یاسر سائیں نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قومی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ پیر یاسر سائیں نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے حوالے سے جو گراں قدر خدمات انجام دیں وہ ہماری قومی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے اور قوم ڈاکٹر قدیر کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔