29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین افتخار علی ملک، صدر زبیرطفیل،چیئرمین سندھ زون خالدتواب، مرکزی ترجمان گلزار فیروز نے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان ہمارے ملک کا سرمایہ اورفخر پاکستان تھے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں جو اپنا کردار ادا کیا اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ زبیرطفیل نے کہا کہ
ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی وفات پوری مسلم امہ بالخصوص پاکستانی قوم کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین

Share            News         Social       Media