سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ دعا ہے اللہ تعالٰی اُن کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل دے ۔ آمین