29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : پورے پاکستان کی طرح آج ضلع وسطی کراچی میں بھی یومِ سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیری مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یکجہتیِ کشمیر واک کا اہتمام کیا گیاجس قیادت ڈپٹی کمشنر وسطی طحہٰ سلیم نے کی ” یکجہتی کشمیرواک” ڈی سی آفس نارتھ ناظم آباد سے شروع ہو کر سخی حسن چورنگی سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی آفس سینٹرل پر اختتام پزیر ہوئی۔ ” یکجہتی کشمیرواک” میں ADC-I سینٹرل وسیم الدین،،اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد عبدالحنان بھٹو، اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ دادن خان لاشاری۔اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد محترمہ ثناء طارق سید،اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ریاض شیخ،اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد طاہر چیمہ و دیگر انتظامی افسر سمیت اسکول و کالج کے طلباؤ طالبات،اساتزہ کرام اور عمائدیں شہرکی بڑی تعداد کشمیر یکجہتی واک میں موجود تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو مِ سیاہ کشمیر منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارت کے ظلم وستم سے دنیاکو آگاہ کرنا ہے طحہٰ سلیم نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ایک لازمی امر ہے جس کے لئے اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی ادارے اور مسلمان ممالک اپنا اپنا فرض اداکریں تاکہ بہتر سال سے زیادہ زبردستی کی غلامی میں زندگی گزارنے والے کشمیری مسلمان آزادی کا سورج طلوع ہوتادیکھ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے کشمیر کی آزادی کو برصغیر کے امن کے لئے لازمی قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹر نیشل اور دیگر انسانی حقوق کے علمبردار اداروں کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑی جیل ”کشمیر“ میں قید مسلمانوں کی آزادی کے لئے اپنا عملی کردار اور فرض اداکریں تاکہ دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت میں ہونے والے انسانیت سوز ظلم و ستم سے کشمیریوں کو آزادی دلائی جاسکے، کیونکہ کشمیر کی آزادی کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے افواجِ پاکستان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج ہر قسم کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہیں جبکہ پاکستان کے عوام ہر محاذ پر اپنی افواج کے ساتھ شانہ بہ شانہ قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

Share            News         Social       Media