ڈھاکہ : ڈھاکہ یونیورسٹی کے ہاسٹل ڈیڑھ سال کی طویل بندش کے بعد پھر سے آباد ہوگئے ہیں ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں کرونا کی وباء کے باعث بند کردیا تھا ۔ بنگلہ دیش میں کرونا کی صورت حال میں بہتری کے بعد اب ڈھاکہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز کو پھر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ہاسٹلز میں قیام کے لئے جب طلبہ و طالبات واپس لوٹے تو ان کا خیرمقدم پھول اور چاکلیٹ پیش کرکے کیا گیا۔ ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں