31/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کے نئے تعینات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) محمد حنیف گل کوعہدے سے ہٹادیا گیا ہے انہیں ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان کی جگہ کراچی میں شاہد حسین سموں کو ڈی ایس ریلوے کراچی کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔سول سروس کے 28 ویں کامن سے تعلق رکھنے والے حنیف گل محکمہ ریلوے کے کمرشل اینڈ ٹریفک گروپ کے افسر ہیں، جواہم عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔حنیف گل کو جنوری 2021 میں کراچی میں ڈی ایس ریلوے تعینات کیا گیا تھا۔

Share            News         Social       Media