کراچی :محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ طوفانی بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں، اس کے علاوہ بدین ،ٹھٹہ، حیدرآباد اور دادو سمیت لسبیلہ، سومیانی، اورماڑہ ،پسنی،گوادر،تربت اور جیوانی میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق ہوا کے کم دباو کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہے اور شدت والی مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں، 2 اکتوبر تک سندھ میں مون سون ہوائیں اثر انداز ہونے کا امکان ہے،کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور بدین میں آج سے 2 اکتوبر کے دوران بارشیں ہوسکتی ہیں۔