29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں 12تا 18سال کی عمر کےبچوں کی سوفیصد کورونا ویکسینیشن اکتوبر تک مکمل کرنےکا فیصلہ کیاہے محکمہ تعلیم کےافسران,اسکول انتظامیہ,ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کےضلعی افسران بارہ تا اٹھارہ سال کی عمر کےبچوں کو فائزر ویکسین لگانےکےعمل کی نگرانی کرینگے محکمہ صحت نےنوٹیفکیشن کےزریعےکراچی بشمول سندھ کےدیگر اضلاع کےڈسڑکٹ ہیلتھ افسران کو حکم دیاہےکہ کوروناوبا کےپھیلاو کو روکنے کے لئےبچوں کی ویکسنیشن کا سوفیصد ہدف جلد ازجلد مکمل کیاجائےنوٹیفکیشن میں کہاگیاہےکہ کراچی حیدرآباد اور سکھر اضلاع میں روزانہ کم ازکم چار ہزار اور دیگر اضلاع میں یومیہ تین ہزار بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائےمحکمہ صحت سندھ نے حکم دیا ہےکہ اسکولز کےبارہ تااٹھارہ سال کی عمر کےبچوں کی کوروناویکسنیشن مہم میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر پر سخت ایکشن ہوگا بچوں کی کورونا ویکسنیشن کےلئے دی گئی گائیڈ لائنز میں کہاگیاہےکہ بچوں کی ویکسنیشن کی ڈیٹا بیس میں انٹری بی فارم یا والدین کےشناختی کارڈپر کی جاےاور اگر دونوں دستیاب نہ ہوں بچےکےنام عمر اسکول کانام اور والدین کےرابطہ نمبر پر انٹری کردی جائے۔

Share            News         Social       Media