امریکہ سے آئے سینئر صحافی،مترجم، ادیب،مصور اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری ظفر قریشی کےاولین ناول بوم بسیرا کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہوا، کراچی پریس کلب میں منعقدہ تقریب کی صدارت سینئر صحافی غازی صلاح الدین نے کی جبکہ نیویارک کی معروف سماجی شخصت وکیل انصاری مہمان خصوصی تھے،اس موقعہ پرآغا مسعود حسین ، ڈاکٹر توصیف احمد،غلام محی الدین اورپروفیسر انیس زیدی نے بھی اظہار خیال کیا، نظامت ندیم ہاشمی نے کی، مقررین کا کہنا تھا کہ ناول میں پاکستان اور امریکی معاشرے کا ذکر خوبصورت انداز میں اظہار کیا گیا ہے،اسے سیاسی ناول قرار دیا جاسکتا ہے، ناول میں فکشن کم جذبات کا اظہار زیادہ ہے، سرمایہ دار نظام کی بھی تصویر کشی کی گئی ہے، ظالمانہ اور استحصالی نظام کی مخالفت اور انسانی دوستی عیاں ہے،سچائی اور حقائق کو بے باک اور سادہ انداز میں بیان کرنے کی کوشش کے ساتھ وطن سے محبت، انسانیت سے پیار،منافقت کوناپسندیدگی، سماجی برابری اور عدم مساوات کے پہلوؤں کو بخوبی اجاگر کیا گیا ہے، آخر میں ظفر قریشی نے اظہار تشکر کیا۔