29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :سندھ کے مجوزہ نئے بلدیاتی نظام میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت کراچی کے دیگر ترقیاتی ادارے منتخب بلدیاتی کونسلز کے ماتحت نہیں ہونگے سندھ میں بلدیاتی قانون کے مسودے کی تیاری پر کام جاری ہے ابتدائی طورپر پیپلزپارٹی کےوزرا کی کمیٹی نے یہ طے کیا ہے کہ مجوزہ نئے بلدیاتی نظام میں محکمہ بلدیات سندھ کے زیر انتظام 10سے زائد اہم ترین اداروں کو مقامی حکومتوں کے زیر انتظام نہیں کیاجائےگا اور ان بلدیاتی اداروں کو صوبائی حکومت کے ماتحت ہی رکھا جائےگا سندھ میں نئے بلدیاتی قانون پر سندھ کابینہ ارکان کام کررہے ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے)ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی،سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ادارہ ترقیات حیدرآباد،لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ٹاون پلاننگ اور دیگر ادارے مقامی بلدیاتی کونسلز کے پاس نہیں ہونگے اور ان اداروں کو مقامی حکومتوں کے بجائے صوبائی حکومت کے زیر کنٹرول رکھا جائےگا کراچی یہ ادارے انتہائی بیش قیمت زمینوں کے مالک اور سب سے زیادہ ریونیو جمع کرتے ہیں اور خطیر بجٹ کے حامل ہیں.

Share            News         Social       Media