01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

شاہ فیصل کالونی میں ٹی بی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے طلباء و طالبات کو فری آئی ٹی کورسز کروائے جارہے ہیں،اس سے پہلے بھی اس ادارے کی طرف سے طلبہ اور طالبات میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف کورسز اور ایونٹس کروائے جاتے رہے ہیں اس موقع پر ٹی بی سی فاؤنڈیشن کی چیئرمین مسز شاہانہ اور جرنل سیکٹری سلمان عباسی کا کہنا تھا کہ طلبہ وطالبات میں نئی سرگرمیاں اور خاص طور پر آئی ٹی کی فیلڈ میں مہارت اور دسترس حاصل کرنا ان کے بہتر مستقبل کے لئے ضروری ہے
اگر اس طرح کے مواقع حاصل ہوں تو تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوشاں طلبہ و طالبات آئی ٹی کی وسیع فیلڈ میں مہارت اور دسترس حاصل کر کے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں

Share            News         Social       Media