29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی: سندھ حکومت نے 250 بسیں سڑکوں پر لانے کیلئے این آر ٹی سی کے ذریعے چینی اور ترکش کمپنی سےمعاھدہ کرلیا.وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ترکی, چین کی کمپنیوں اور این آر ٹی سے کے ساتھ مشترکہ کنسور شیم بنایا ہے اور معاھدہ کیا ہے, 31 جنوری کے بعد پہلے فیز میں 50 بسز کراچی کے روڈ پر ہونگی, فروری کے پہلے ہفتے میں بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی, باقی دوسرے فیز میں آئیں گی. صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی سمیت 5 ڈسٹرکٹس کو دستیابی کے لیے معاھدہ کیا گیا ہے,منصوبے کے مطابق کراچی میں 6 روٹس پر ڈیزل ہائبرڈ بسیں چلیں گی, گورنمینٹ ٹو گورنمینٹ بسیں لائی جارہی ہیں. انہوں نے کہا کہ 10 سے 12 سال تک بسز کو این آر ٹی سی خود سنبھالے گی, بسز کو نہ صرف اچھی حالت میں بلکہ چلتی ہوئی نظر میں آئیں گی, بسز پراجیکٹ ایک چیلنج تھا, کنسور شیم نے ملکر کام کرنے کی آفر کی. اویس شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ جیسے مالی وسائل کا شکار صوبہ میں صرف ٹرانسپورٹ کیلئے 8 ارب روپے رکھنا مشکل تھا, پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ نے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا یہ پہلامنصوبہ ہےدوسرے مرحلے میں 150 مزید بسز لائیں گے. وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے ہفتہ اور اتوار کو بھی کام کیا اب جو تاریخ دیں گے اس تاریخ پر عمل ہوگا,فنڈز کا مسئلہ تھا نئے منصوبہ کیلئے اب فنڈز رلیز ہوگئے ہیں, انشائ اللہ وہ دن دور نہیں جب بسز کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی.اویس شاہ نے کہا کہ ہم کراچی سمیت صوبےکو اون کرتے ہیں, مخالفین آئیں ساتھ ملکر کام کریں صرف تنقید نہ کریں, ناقدین کو آج کئی سوالات کا جواب مل گیا ہوگا, کبھی پیلی کبھی گرین بس کراچی کے روڈز پر نظر آئی پہر غائب ہوگئی, اب ایسا نہیں ہوگا, ہم کسی کا روزگار نہیں چھینیں گے. ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے موجود ٹرانسپورٹ موڈز کو متبادل روٹس دیں گے ڈھائی سو بسز میں 15 سے دو ھزار لوگوں کو نوکریاں ملیں گی, این آر ٹی سی نے اب کافی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے, یقین ہے کہ وفاق میں بیٹھے زیادہ عقل والے ہو کے ناخن لیں گے. اویس شاہ نے کہا کہ مشکلات معاشی حالات کے باوجود محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ کام کیا ہے, 250 انٹراسٹی بسز کا یہ پہلا منصوبہ ہے, دوسرہ 150 بسز کا معاھدہ بھی جلد شروع کرنے جارہے ہیں. این آر ٹی سی کے برگیڈیئر توفیق نے کہا کہ پہلے عام انتخابات میں کمیرے کامیابی سے لگا چکے ہیں, ہم بسز کی خریداری اور دیگر ادائیگیوں کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کروائیں گے,اب کراچی کی عوام بہت جلد بسز پر سفر کریں گے.

Share            News         Social       Media