کراچی میں بڑھتی آبادی اور ملک بھر سے نقل مکانی کرکے آنےوالے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے نے حکومت کے لئے نئی مشکل پیدا کردی کراچی میں یومیہ پیدا ہونے والے کچرے کو ٹھکانے کے لئے زمین کم پڑگئی کراچی کا کچرہ ڈمپ کرنے کے لئے مختص 950ایکڑ زمین کچرے سے بھرچکی ہے جام چاکرو اور گوندپاس لینڈ فل سائٹس پر اب کچرے جمع کرنے کی گنجائش قریبا ختم ہوچکی ہے سندھ حکومت نےکراچی بھر سے نکلنے والے یومیہ دس ہزار ٹن کچرے کو جمع کرنے کے لئے مزید تین ہزار ایکڑ زمین دھابیجی میں مختص کی جارہی ہے جہاں کراچی سے نکلنے والا صنعتی ،میڈیکل ،میونسپل ویسٹ جمع کیاجائےگاسندھ کابینہ نے محکمہ توانائی کی تجویز پر کراچی سے جمع ہونے والے کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے کراچی میں کچرے سے 50میگاواٹ بجلی پیداوار کا منصوبہ لگایاجائےگا۔