29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :کوروناکیسز میں کمی کے بعد حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے پہلے سے عائدپابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے ۔محکمہ داخلہ سندھ نے15نومبر تک کے لئے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سندھ بھر میں کاروباری اوقات کار رات 10بجے ہونگے۔ہوٹلز ریسٹورینٹس میں صرف مکمل ویکسنیشن کے حامل افراد کو سروس کی اجازت ہوگی ۔ان ڈور تقاریب کےلئے300افراد,آوٹ ڈور تقاریب میں 1000مہمانوں کو مدعو کرنےکی اجازت ہوگی۔سینما ہالز,تجارتی مارکیٹوں اور مزارات پر صرف ویکسینیڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی ۔پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرینوں میں 80فیصد مسافروں کےساتھ سفر کی اجازت ہوگی ۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ہوٹلز ریسٹورینٹس میں رات12بجے تک سروس دی جاسکے گی۔

Share            News         Social       Media