کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ بغیر ویکسینیشن موٹر ویز پر سفر کرنےوالوں کو آف لوڈ کردیاجائے۔محکمہ داخلہ سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں این سی او سی کی پبلک ٹرانسپورٹ ,موٹر ویز ,ہائی ویز سےمتعلق گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد پر زوردیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو بسوں,گاڑیوں میں بغیر ویکسین سفر کرنےسےروکا جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر ویز کےداخلی,خارجی راستوں,انٹرچینجز پر ویکسنیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ موٹروے,ہائی وےپر تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں,مسافروں کی چیکنگ کی جائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر ویکسین سفر کرنےوالےمسافروں کو موقع پر ہی کورونا ویکسین لگانےکا حکم۔