29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

نیو یارک: کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے چند کیسز رپورٹ ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت  میں بڑی کمی ہوگئی۔

برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی اور اب تک کی سب سے خطرناک قسم کے بعد عالمی منڈی میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے ۔ ایک ہی دن میں تیل کی قیمت 12فیصد سے زائد کم ہوچکی ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 9.65 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 68.74ڈالر پر ٹریڈنگ  کر رہا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 8.95  ڈالر کی کمی آئی ہے اور اس کے ایک بیرل کی قیمت 73.27 ڈالر پر آگئی ہے۔

Share            News         Social       Media